0092-313-5000-734    
Jobs  |   23 Nov 2024
تازہ ترین

چھ ستمبر کے حوالے سے نجی سکول میں تقریب کا انعقاد

| 7 Sep 2023  
چھ ستمبر کے حوالے سے نجی سکول میں تقریب کا انعقاد

دھمیال( نامہ نگار ) چھ ستمبر کے حوالے سے نجی سکول میں تقریب کا انعقاد ڈپٹی جنرل سیکریٹری پنجاب انٹر نیشنل ہیومن رائٹس و پرنسپل ناظمہ ملک نے 6 ستمبر کے موقع پر کہا کہ ہمیں پاک فوج پر ناز ہے۔ انھوں نے وطن کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ وطن شہداء کی بدولت قائم ہے۔ انھوں نے طلباء سے وعدہ لیا کہ وہ ملک کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ تقریب کے مہمان خصوصی صدر پنجاب انٹرنشنل ھیومن رائٹس موومنٹ یوتھ ونگ خالد خان بنگش کا کہنا تھا کہ ہم یوم دفاع پاکستان کے موقع پر عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنے شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں ہونے دیں گے پاکستان کو حقیقی فلاحی ریاست بنانے کے لیے جہدوجہد جاری رکھیں گے ۔

4 comments

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *